اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) گرمی کی شدت کے پیش نظر وفاقی حکومت کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔
سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے اب صبح ساڑھے ساڑھے سات بجے کھلیں گے اوردن 1 بجے چھٹی ہو گی ۔ نئے اوقات کار فوری طور پر نافذ ہوں گے اور موسم گرما کی تعطیلات تک نئے اوقات پرہی عمل کیا جائے گا۔
سیکرٹری تعلیم کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد طلباء اور اساتذہ کو متوقع ہیٹ ویو سے بچانا ہے۔
واضح رہے کی اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں گزشتہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب گرمی بڑھنے کے باعث پنجاب کے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول صبح 7 بجے کھلیں گے اور دن ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوگی ، جمعہ کے روز پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں ۔