اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد میں روٹی اور نان کی نئی متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی۔ شہری علاقوں میں روٹی کی قیمت 18 اور نان کی قیمت 22 روپےمقررکر دی گئی ۔
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور سرکاری وکیل نے عدالت کو تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ عدالتی حکم پرمذاکرت ہوگئے تھے، جسٹس طارق محمود نے کہا کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین اخوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف پریس کانفرنسز ہورہی ہیں کہ ہم نان اور روٹی کی قیمتوں کے پیچھے پڑگئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے نمائندے کی طرف سے بتایا گیا کہ شہری علاقوں میں روٹی کی قیمت 18 روپے اور نان کی قیمت 22 روپےمقررکی گئی ہے۔
عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کےگرفتار افرادکو فوری رہاکرنے اور انتظامیہ کو سیل شدہ تندور کھولنے کا حکم دیا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی۔