اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا، پیٹرول 15.39 پیسے اور ڈیزل 7.88 پیسے فی لیٹرسستا ہو گیا۔ 16 مئی 2024 سے پیٹرول 273.10 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 274.08 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کمی کے رجحان کے باعث حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے پیٹرول کی قیمتوں میں 15.39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد 16 مئی 2024 سے پیٹرول 273 روپے 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
اسی طرح مٹی کا تیل اب 173.48 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 161.17 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مئی 2024 سے ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 15 مئی کو وزارت خزانہ کو قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے سمری بھیجی تھی۔
یاد رہے کہ حکومت نے اس سے قبل یکم مئی 2024 سے پٹرول کی قیمت میں 5.45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8.42 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔