اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کی خبریں درست نہیں۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ٹیرف میں اضافے کی خبریں درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔ اور بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کاامکان ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھ جائے گا اورکم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔
تاہم اب وزارت توانائی نے ایسی تمام اطلاعات کو غلط قرار دے دیا ہے۔