اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ)ُ پاکستان میں 16 مئی 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ نئی قیمتیں 15 روز کے لیے لاگو ہوں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹرتک کمی متوقع ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے عالمی منڈی کی قیمتوں کو مدںطر رکھ کر سمری تیار کرنے پر غور جاری ہے ، سمری آئندہ 24 سے 48 گھنٹے تک وزرات خزانہ کو ارسال کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے عوام کوپٹرولیم مصنواعات کی قیمتوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔ تاہم آئی ایم ایف کی کچھ شرائط کی وجہ سے اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد ہی ریلیف دینے کا فیصلہ ہو گا اور وزیراعظم شہباز شریف اس کی حتمی منظوری دیں گے۔
نئی قیمتیں 16 مئی سے 15 روز کے لیے لاگو ہوں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے یکم مئی سے بھی پیٹرولیم مصنواعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔