قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والے کپتان کا اعزازحاصل کر لیا۔
پاکستانی کپتان بابراعظم نے بطور کپتان 45 واں میچ جیت کر یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا کا ریکارڈ توڑ دیا جو 44 میچز میں بطور کپتان ٹیم کوکامیابی دلا چکے ہیں۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے یہ اعزاز آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں تیم کی کامیابی کے بعد حاصل کیا۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی یہ45 ویں فتح تھی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیکرکامیابی حاصل کی۔
بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں کسی بھی ملک کے لیے اس فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ 78 میچز کھیلنے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔