اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) ملک میں پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی فیسوں کا اطلاق 8 مئی 2024 سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے فاسٹ ٹریک کیٹیگری پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سالہ مدت کے لیے 36 صفحات کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس 12500 روپے کر دی گئی ہے۔
پانچ سال کے لیے 72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 18500 روپے اور 100 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 23000 روپے کر دی گئی ہے۔
نئی فیسوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ مدت کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 16200 روپے، 72 صفحات کے لیے 25200 روپے اور100 صفحات کے پاسپورٹ لیے 32000 ہزارروپے ہو گئی ہے۔
ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی فیس بدھ 8 مئی 2024 سے لاگو ہو گی۔
واضح رہے کہ پاسپورٹ کی نئی فیس فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے لیے ہو گی ۔