پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں دورہ آئرلینڈ کے لیے لاہور سے براستہ دبئی روانہ ہوگئی۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو ہوگا۔ کرکٹ آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کچھ عرصہ قبل کیا تھا۔
شیڈول کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 10 سے 14 مئی تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10 مئی کو پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ 12 مئی کو، جبکہ تیسرا میچ 14 مئی کو کھیلا جانا ہے۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوں گے۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ بھی کرے گی۔
آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈکا اعلان گذشتہ ہفتے کیا گیا، پاکستانی کی 18 رکنی ٹیم یہ ہے
بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہوں گے،جبکہ اسکواڈ میں ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد شامل ہیں ،
عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں
صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان ٹی20 سیریز میں پاکستان کے 18 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں ۔
شاداب خان اور حسن علی قومی ٹیم کے ساتھ نہیں گئے وہ آئرلینڈ میں ٹیم کوجوائن کریں گے۔ فاسٹ باولر محمد عامر بھی ویزا اجراء میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں روانہ ہوں گے۔