وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ کا اجلاس منگل 7 مئی کو طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے،کابینہ اجلاس کے دوران گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹٰی( ای سی سی ) کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔