راولپنڈی(نئی تازہ رپورٹ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام علامہ اقبال پارک میں جشن بہاراں میلہ 2024 ،10 مئی سے شروع ہو گا اور 17مئی تک جاری رہے گا ۔
افتتاحی تقریب 10 مئی کو ہو گی، جشن بہاراں میلے کا افتتاح صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں راولپنڈی کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہونگے۔ پاک انٹرنیشنل امورمنٹ کے مطابق جشن بہاراں میلہ کے موقع پر مری روڈ پر واقع علامہ اقبال پارک کو روشنیوں سے جگمگا دیا جائےگا ،اس کے علاوہ فلاورز شو بھی ہونگے ۔
انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر بچوں اور نوجوانوں کے لئے پارک میں خوبصورت جھولے لگائے جائینگے اس کے علاوہ مختلف قسم کے سٹالز بھی جشن بہراں میلے میں آنے والوں کے لیے موجود ہوں گے ۔ تقریب انتظامیہ کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں راولپنڈی کے عوام کو اچھی او ر معیاری تفریح فراہم کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔
یاد رہے کہ جشن بہاراں میلہ اپریل کے آخر میں منعقد ہونا تھا لیکن بارشوں کے امکان کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا تھا ۔