پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ 2024-25 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پاکستانی ٹیم 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے قومی ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کے شیڈول کے مطابق 10 سے 14 دسمبر تک ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ میں ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ون ڈے میچز 17 سے 22 دسمبر تک پارل، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں منعقد ہوں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25کا پہلا ٹیسٹ میچ سنچورین میں 26 تا 30 دسمبر2024 اور کیپ ٹاؤن میں 3 تا 7جنوری 2025 کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 19 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے سے واپسی کے بعد 2 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم 4 سے 18 نومبر تک 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔