اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ( AIOU ) نے ایم بی اے، ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام اور ایم ایڈ پروگرامز کے فائنل امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ ایم بی اے/ ایم پی اے، ایم ایل آئی ایس اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (PGD) کے امتحانی شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات پیر 13 مئی 2024 سے شروع ہوں گے، اور جمعرات 13 جون 2024 تک جاری رہیں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے شعبہ امتحانات کو ہدایت کی ہے کہ امتحانات کے دوران شفافیت کو برقرار رکھا جائے اورامتحانات میں شریک طلباء کو ضروری مدد فراہم کی جائے۔ خصوصی معائنہ ٹیمیں کارروائی کی نگرانی کے لیے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کریں گی۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم میں ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے، جو پورے ملک میں معیاری تعلیم عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کرکے ان کی تعلیمی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار کررہی ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ
ایم بی اے (18 ایم ٹی)، ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے/ ایم پی اے، ایم ایل آئی ایس، ایم ایڈ (16 ایم ٹی) پروگرامز اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (پی جی ڈی) کے خزاں سمسٹر 2023 کے فائنل امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ نیچے دی گئی ہے۔