اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت چھوڑ دی ، مستعفی ہونے کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔
آصف علی زرداری رواں برس مارچ میں ملک کے 14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے صدرمملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وہ اس سے قبل 2008 سے 2013 تک بھی صدر مملکت رہے ہیں۔
آصف زرداری کی طرف سے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ آئینی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے کیا گیا، کیونکہ صدر کے منصب پر رہتے ہوئے کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں رکھی جا سکتی۔
صدر آصف زرداری نے پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کوتحریری طور پرآگاہ دیا ہے۔ اور وہ اب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر نہیں رہے۔