لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) حكومت پنجاب نے کمشنر لاہور سمیت 7 ڈپٹی کمشنرز اور دو انتظامی سیکریٹریز سمیت متعدد افسران کو تبدیل کر دیا۔ جبکہ پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے چئيرمين پنجاب پبلک سروس كميشن، کمشنر لاہور، دو انتظامی سیکریٹریز، 7 ڈپٹی كمشنرز سميت مجموعي طور پر 49 افسروں كے تقرر و تبادلوں كے احكامات جاری کیے ہیں۔
كمشنر لاہور محمد علی رندھاوا كوپنجاب سے ريليز كر كے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ كرنے كي ہدايت کی گئی ہے ۔ انہیں وفاقی حکومت چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کرنے کی خواہاں ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی كمشنر بھكر ڈاكٹر نور محمد اعوان كو او ايس ڈی جبكہ ڈپٹی سيكرٹری وزيراعلیٰ سيكریٹريٹ علی اكبر كو تبديل كر كے ڈپٹي كمشنر بھكر ، چيف آف سيكشن پلاننگ اينڈ ڈويلپمنٹ بورڈ مس صائمہ علی كو تبديل كر كے ڈپٹی كمشنر ساہيوال تعينات كيا گيا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ايڈيشنل ڈپٹی كمشنر اعتزاز اسلم مارتھ سے ڈپٹی كمشنر ساہيوال كا اضافی چارج واپس لے ليا گيا ہے ، ڈپٹی كمشنر جہلم كيپٹن (ر) سميع اللہ فاروق كو تبديل كر كے او ايس ڈی جبکہ ايڈيشنل سيكرٹری گورنر سيكریٹريٹ كو تبديل كر كے ڈپٹی كمشنر جہلم تعینات گیا ہے۔
ڈپٹی كمشنر ليہ خالد پرويز كو تبديل كر كے او ايس ڈی جبكہ وزير اعلی آفس ميں تقرری كي منتظر اميرہ بيدار كو ڈپٹی كمشنر ليہ تعینات کیا گیا ہے، ڈپٹی كمشنر ميانوالی سجاد احمد خان كو تبديل كر كے او ايس ڈی اور تقرری كے منتظر خالد پرويز گورائيہ كو ڈپٹی كمشنر ميانوالی تعیانت کیا گیا ہے۔
ڈپٹی كمشنر اوكاڑہ محمد ذيشان حنيف كو تبديل كر كے او ايس ڈی اور ايڈيشنل سيكرٹری (كوآرڈينيشن ) چيف سيكرٹری پنجاب كيپٹن (ر) فرخ عتيق خان كو ڈپٹی كمشنر اوكاڑہ جبكہ ايڈيشنل سيكریٹری وزير اعلی آفس محمد عمر شير كو ايڈيشنل سيكریٹری (كوآرڈينيشن ) چيف سيكرٹری پنجاب تعينات كر ديا گيا ہے۔
یہ بھی پڑیں :ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیووائرل کر دی گئی
ڈپٹی كمشنر شيخوپورہ لائبہ اسلم كو گريڈ 18ميں ترقی دے كر ڈپٹی سيكرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں، ڈی آئی جی كامران عادل كو سٹی پوليس آفيسر( سی پی او) فيصل آباد تعینات کیا گیا ہے، سيد علی كو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان، رضا صفدر كاظمی كو پوليس اسكول انٹيليجينس جبکہ اسد اعجاز ملہی كو ڈی پی اوسرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔
بلال ظفر كو ڈی پی او شيخوپورہ ، احمد محی الدين كو ڈی پی او منڈی بہاؤالدين اور زاہد نواز مروت كو سی پی او ايس پی ہيڈ كوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑیں : سولر پاور پرفی کلو واٹ فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبریں غلط ہیں، وزارت پانی و بجلی
كامران ممتازکو ڈی پی او لودھراں جبكہ ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال كو آئی جی آفس رپورٹ كرنے كا حكم جاری کیا گیا ہے۔
عبداللہ لک كو ڈی پی او بھكر جبكہ ڈی پی او بھكر محمد نويد كو اے آئی جی فنانس سنيٹرل پوليس آفس تعینات کیا گیا ہے،
مستنصرعطا باجوہ كو ڈی پی او گجرات جبكہ ڈی پی او گجرات اسد مظفر كو تبدیل کر کے ايس پی ٹيلی كميونيكيشن لاہور تعينات کیا گيا ہے۔