لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ ( 11 ویں جماعت) کے پہلے سالانہ امتحانات 2024 کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔
لاہور بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (HSSC) پارٹ 1 ( 11 ویں جماعت) کے امتحانات 7 مئی 2024 سے شروع ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہورتعلیمی بورڈ کی طرف سے انٹرمیڈیٹ( ایف اے ، ایف ایس سی) کے پہلے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔ لاہوربورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ2 ( 12 ویں جماعت) ریگولر اور پرائیویٹ طلبا کی رول نمبر سلپس بھی جاری کر دی تھیں۔
لاہوربورڈ نے نے اب انٹرمیڈیٹ ( 11 ویں جماعت) کے پہلے سالانہ امتحانات 2024 کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ ( 11 ویں جماعت) 2024 کی رول نمبر سلپس ، پارٹ ون، ڈائون لوڈ کریں۔
پرائیویٹ طلبا اس لنک سے اپنی رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔
بورڈ کی جاری کردہ رول نمبر سلپس میں طالب علم کے پیپرز کا شیڈول، امتحانی مرکز اورمارننگ یا ایوننگ شفٹ سے متعلق معلومات درج ہوتی ہیں۔
لاہور بورڈ سے ملحق تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ریگولرطلبا کی رول نمبرسلپ یہاں سے ڈائونلوڈ کی جا سکتی ہیں،ریگولر طلبا کی رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اسکولوں کو پہلے سے دیا گیا صارف نام ( user name) اور پاس ورڈ درج کرنا ہو گا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 67 ہزار امیدوار شرکت کر رہے ہیں، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کیلئے 567 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ امتحان دینے والے تمام طلباء کے لیے اپنی رول نمبر سلپس ساتھ رکھنا لازمی ہے کیونکہ سلپ کے بغیر انہیں امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طلبا پیپر شروع ہونے سے کم از کم 30 منٹ پہلے اپنے امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔