لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں بڑی تعداد میں ججز کے تبادلے کردیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے صوبہ بھر میں جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے191 ایڈیشنل سیشن ججز اور4 سینئر سول ججز کو تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے،جبکہ 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری سے تمام ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔