لاہور( نئی تازہ مانیٹرنگ) پاکستانی یو ٹیوب اسٹار ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو بنا کروائرل کر دی گئی۔ یو ٹیوبر نے ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
نازیبا ویڈیوسامنے آنے کے بعد دونوں میاں بیوی نے ویڈیو کے ذریعے ردعمل دیا ہے ، ایک ویڈیو پیغام میں سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کی جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے اور انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیپ فیک ویڈیو کیسے بنائی گئی۔
ڈکی بھائی نے اعلان کیا کہ جو ان کی اہلیہ کی جعلی ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا، وہ اسے دس لاکھ روپے بطور انعام دیں گے۔
اس حوالے سے عروب جتوئی نے کہا کہ میں اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے کیمرے کے سامنے آئی ، کیونکہ میں چاہتی تھی کہ دوسری لڑکیاں اس طرح کے سائبر کرائمز سے محفوظ اور چوکس رہیں۔
ڈکی بھائی کے یوٹیوب چینل پر 70 لاکھ کے قریب سبسکرائبر ہیں اور وہ معروف ترین پاکستانی یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں۔ مداحوں کی بڑی تعداد ڈکی بھائی کے فیملی ولاگز پسند کرتی ہے۔ ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی بھی سوشل میڈیا پرکافی فعال ہیں ۔