اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی بطور “ڈپٹی پرائم منسٹر” تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن 28 اپریل 2024 کو سیکرٹری کیبنٹ کامران علی افضل کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کہ وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈارسمیت کچھ دیگر وزرا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب موجودگی کے دوران ہی اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔