اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب کےدورے پرروانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جبکہ اعلی سطح کے سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد کی پیش رفت پر بھی بات چیت ہو گی۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی منیجنگ دائریکٹر کرسٹالیناجارجیوا سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ وزیراعظم آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے نئے اقتصادی پیکج کے حصول کے امکانات اور تفصیلات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی قیادت سمیت عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
عالمی اقتصادی فورم کے دو روزہ خصوصی اجلاس میں 700 سے زائد عالمی رہنما شریک ہوں گے۔