لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹس کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی۔ صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سےمنظوری کے بعد لاہور بھر میں 516 مقامات پر مفت وائی فائی فراہمی کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 50 مقامات پر سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق شہریوں کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کر نے کے لیے لاہور میں 50 مقامات پر مفت وائی فائی کو فعال کر دیا گیا ہے۔ شہر کے باقی حصوں تک بھی فری وائی فائی کا دائرہ کار پھیلایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں فری وائی فائی سروس شروع ہونے کا بتاتے ہوئے لکھا ” الحمدللہ! ہم جو وعدہ کریں پورا کرتے ہیں”۔
یاد رہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی نگرانی میں وزیراعلیٰ نے لاہور میں ایک حالیہ اجلاس کے دوران مفت وائی فائی منصوبے کے آغاز کی منظوری دی تھی۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی مختلف عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے ہاٹ سپاٹ سمیت موجودہ انفراسٹرکچر کی تجدید کاری پر کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 32 گجرات ، پرویز الٰہی کو بھتیجے کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست
وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں، ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس ٹرمینلز جیسے مقامات پر وائی فائی سروس کی فراہمی کو ترجیح دی جائے۔
منصوبے کے تحت لاہور بھر میں 516 مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی۔
( نئی تازہ رپورٹ)