اسلام آباد( نئی تازہ مانیٹرنگ ) حکومت نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کی جگہ محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ کیپٹن( ر) انوارالحق کو چیف کمشنر کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کیپٹن( ر) انوارالحق کو چیف کمشنر کےعہدے سے ہٹائے جانے کے احکامات وزیر اعظم کی طرف سے جاری کیے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20 کے افسرمحمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کررہی ہے، جو اس وقت بطور کمشنر لاہور خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کی طرف سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ تحریر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میزائل تیاری میں پاکستان کی مدد، امریکہ نے چارغیر ملکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
مراسلہ پروزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایڈمن غلام مرتضیٰ دستخط ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ، پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد حاصل کرنے کی خواہاں ہے لہٰذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔