اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعہ کو ہو گا، اجلاس میں ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی۔
وزیراعظم آفس کےذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جمعہ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے دوران ملک میں امن و امان اور تازہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ کابینہ اجلاس میں دورہ امریکہ اور آئی ایم ایف معاہدے بارے کابینہ کواعتماد میں لیں گے،اجلاس کے شرکائ کو وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :میزائل تیاری میں پاکستان کی مدد، امریکہ نے چارغیر ملکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
ذرائع کے مطابق کابینہ کے ارکان اہم غیرملکی شخصیات کے حالیہ دوروں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کریں گے۔جبکہ وزیراعظم اپنے دورہ کراچی کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔