حکومت نے منگل 23 اپریل کو کراچی ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، تمام نجی و سرکاری دفاتر اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں 23 اپریل کو تمام نجی و سرکاری دفاتربند رہیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل ہو گی۔
کمشنر کراچی ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد کی وجہ سے کراچی ڈویژن میں تعطیل ہو گی تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
واضح رہےکہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پیر22 اپریل سے بدھ 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جائیں گے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 23 اپریل کو کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ایرانی صدر کی اہم حکومتی شخصیات سےملاقات ہو گی۔