اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) سابق وزیر داخلہ اور ملک کے سینئرترین بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 100 سال سے زائد تھی۔
28 ستمبر 1923ء کو مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے روئیداد خان پاکستان کے سینئرترین بیوروکریٹ تھے۔انہوں نے 1939میں گریجویشن کی۔1946میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔
روئیداد خان نے 1949ء میں سول سروس جوائن کی تھی، انہوں نے پاکستان کے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور متعدد اداروں میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں۔
روئیداد خان سیکرٹری داخلہ، سندھ اورخیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری کے طور پر کام کرتے رہے، جبکہ صدراور وزیرِ اعظم کے مشیر سمیت اہم ذمے داریاں نبھائیں۔ امریکہ، چین اور بھارت میں پاکستانی سفیر جبکہ عراق اور سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ رہے۔
روئیداد خان 1971ء میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکریٹری اطلاعات رہے۔روئیداد خان ریٹائرمنٹ کے بعد ماحولیاتی تحفظ کیلئے بھی کام کرتے رہے.انتقال کے وقت ان کی عمر 100 سال سے زائد تھی۔