کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے میٹرک ( 9 ویں ، 10 ویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2024 کے ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ۔
کراچی تعلیمی بورڈ کے حکام کے مطابق ریگولر طلباء کی رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ سرکاری یا پرائیویٹ سکول کے توسط سے فراہم جاتی ہیں اور وہ اپنے متعلقہ سکولوں سے وصول کر سکتے ہیں۔
پرائیویٹ امیدواروں کی رول نمبر سلپس( ایڈمٹ کارڈ) داخلہ فارم میں دیے گئے ایڈریس پر بھیجی جاتی ہیں۔ بورڈ نے اسکولوں میں زیر تعلیم ریگولر طلبا کے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنک جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ پہلے ہی جاری کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
بورڈ حکام کے مطابق کراچی تعلیمی بورڈ ( BSEK) نے 7 مئی 2024 سے شروع ہونے والے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2024 کا شیڈول جاری کیا ہے۔ ان امتحانات کی تاریخ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کی گئی تھی۔
بورڈ کے مطابق صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ اور دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات ہوں گے۔ بورڈ حکام کے مطابق ریگولر طلباء و طالبات کو ایڈمٹ کارڈ تعلیمی اداروں کے توسط سے جاری کیے جائیں گے۔ جبکہ پرائیویٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈ فارم کے مطابق ان کے ایڈریس پرڈاک کے ذریعے بھجوائے جارہے ہیں۔
ریگولر طلباء کی رول نمبر سلپس جاری ہونے پر اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ متعلقہ سکول فراہم کردہ کوڈ اور پاسورڈ کے ذریعے طلبا کی رول نمبر سلپ ( ایڈمٹ کارڈ) حاصل کر سکتے ہیں۔