اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول مہنگا کرتے ہوئے قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 8 روپے 14 پیسے فی لیٹربڑھا دی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافہ، پینشن اصلاحات کرے، ورلڈ بینک کا مطالبہ
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 14پیسے فی لیٹربڑھائی گئی ہے اورنئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 8 پیسے فی لیٹرہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 54 پیسے اضافے سے 174 روپے 34 پیسے فی لیٹرہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل سے اگلے 15 روز کے لیے ہو گا۔