اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی مدت میں 4 روز کی توسیع کردی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور آخری تاریخ 18 اپریل کی بجائے 22 اپریل ہے۔
ٹیکس دہندگان بغیرجرمانے اور اضافی سرچارج کے اپنے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات اور سیلزٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے 22 اپریل تک جمع کراسکتے ہیں۔
ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع مارچ 2024 کےعرصے کے لیے کی ہے۔
اس حوالے سے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
اس سے قبل ایف بی آر نے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 18اپریل مقررکی تھی۔