راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) نے انٹرمیڈیٹ ( پارٹ1، پارٹ2) کے پہلے سالانہ امتحانات 2024 کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پارٹ2) 12 ویں جماعت کے امتحانات 19 اپریل 2024 سے شروع ہوکر 6 مئی تک جاری رہیں گے۔
انٹرمیڈیٹ ( پارٹ 1) 11 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز منگل 7 مئی 2024 سے ہو گا۔ پارٹ 1 کے امتحانات 22 مئی کو ختم ہوں گے۔
لازمی اور سائنس مضامین سمیت کچھ پیپرزمارننگ اور ایوننگ کی شفٹ میں ہوں گے،جس کی تفصیل رولنمبر سلپ پر درج ہو گی۔
مارننگ شفٹ کے پپیپرز صبح 8:30 بجے جبکہ ایوننگ شفٹ کے پیپرز دن 1:30 بجے شروع ہوں گے، طلبا کو پیپر شروع ہونے سے 30 منٹ قبل امتحانی سینٹر پہنچنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہوربورڈ، انٹرمیڈیٹ ( پارٹ 1، پارٹ 2) سالانہ امتحان 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری
جمعہ کو ایوننگ شفٹ کا آغاز دن 2:30 بجے ہو گا جس کے لیے طلبا کو 2 بجے امتحانی مرکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ ڈیٹ شیٹ 2024
ڈیٹ شیٹ کے مطابق پارٹ 2 کے طلبا کے لیے عملی امتحانات ( پریکٹیکلز) 27 مئی سے شروع ہوں گے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
راولپنڈی بورڈکے مطابق تمام طلباء کے لیے امتحانات کے دوران اپنی رول نمبر سلپس پاس رکھنا لازمی ہے ، رول نمبر سلپس کے بغیر انہیں امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔