لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) لاہور کی مساجد میں نماز عیدالفطر 2024 کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لاہور کی اہم مساجدمیں عیدالفطر 1445ہجری کی نماز کا ٹائم ذیل میں دیا گیا ہے۔
بادشاہی مسجد لاہور میں عید کی نماز 8.30بجے صبح،جامع مسجد دربارحضرت داتاگنج بخش لاہور7.30بجے ،جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمال اچھرہ 8.00بجے،جامع مسجد دربار حضرت میاں میر لاہور7:00بجے اورجامع مسجد دربار حضرت مادھولال حسین لاہور میں7.30بجے ہو گی ۔
لاہور کی جامع مسجد حنفیہ فاروقیہ آخری بس سٹاپ اسلام پورہ میں عید کی نماز 7.15بجے،جامع مسجد مدینہ پرانی انارکلی 7.30بجے ،جامع مسجد دربار حضرت میراں حسین زنجانی 7:30بجے،جامع مسجد آسٹریلیا ریلوے اسٹیشن 7:00بجے،جامع مسجد چوک دالگراں برانڈرتھ روڈ 7.00بجے،جامع مسجد حنفیہ صفدر سٹریٹ مصطفے آباد 7:00بجے ،جامع مسجد تکیہ سائیں سردار وارث روڈ گراونڈ 7:15 بجے جبکہ جامع مسجد تاجدار انبیا لیاقت چوک سبزہ زار میں7:00بجے ادا ہو گی ۔
جامع مسجد وزیر خان میں عید الفطر 2024 کی نماز کا ٹائم 7:30بجے صبح،جامع مسلم مسجد لوہاری 6.30 بجے،جامع مسجددربار حضرت شاہ کمال لاہور اوقاف کالونی 7:30 بجے،جامع مسجددربارحضرت پیر مکی لاہور 7:30بجے ،جامع مسجد مدینہ ٹائون شپ7:00بجے،جامع مسجد گلاب شاہ جوہر ٹائون 7.00بجے اورجامع مسجد سید چراغ علی شاہ والٹن ٹریننگ سکول میں 7.00بجے ہے۔
نماز عیدالفطر 2024 کا ٹائم لاہور کی جامع مسجد حنیفہ فاروقیہ ریلوے روڈ میں 7:00بجے صبح،جامع مسجد شاہ گدا گڑھی شاہو 7:00بجے ،جامع لال مسجد مو ہنی روڈ 7:00بجے،جامع مسجددربار حضرت موج دریا بخاری 7:00بجے ،جامع مسجد حضرت بی بی پاکدامن 7:00بجے،جامع مسجد کریم بخش پانی والا تالاب 8:00بجے ،جامع مسجد تاجے شاہ گوالمنڈی 7:15بجے،جامع مسجد تکیہ سخی عبدالوہاب لٹن روڈ 7:00بجے،جامع مسجد کھنگراں والی مزنگ اڈا 6:45بجے ،جامع مسجد شمس دربار پیر سید ہادی رہنما لارنس روڈ7:15بجے،جامع مسجد بیڈن روڈ 7:30بجے،جامع مسجد حنیفہ دربار پیر حاکم شاہ کو پر روڈ7:00بجے اورجامع مسجد دربار حضرت موسی زنجانی اکرم روڈ پاک نگر میں7:15بجے مقرر ہے۔
محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے مطابق جامع مسجد دربار حضرت شاہ ابوالمعالی میں عید الفطر کی نماز 7:30بجے ،جامع مسجد نورانی صدر کینٹ7.00 بجے،جامع مسجد ٹبہ بابا فرید 6:45 بجے،جامع مسجد نورموری گیٹ اردوبازار 6.45 بجے،جامع مکی مسجد انار کلی6:00 بجے،جامع مسجد مومن پورہ 7:30 بجے ،جامع مسجددربار حضرت شاہ محمد غوث 7:30 بجے،جامع مسجد نیلا گنبد انار کلی 7:15 بجے،جامع مسجد دربارحضرت شاہ عنایت قادری 7.30بجے اور جامع مسجد عالی سمن آباد موڑ میں7.00 بجے ادا کی جائے گی ۔
جامع مسجد بوھڑ والیش میں عید کی نماز 7:30بجے،جامع مسجد الفاروق لال کرتی کینٹ 7:00بجے،جامع مسجد تکیہ لہری شاہ اچھرہ7:00بجے،جامع مسجد برکت بی بی7:30بجے،جامع مسجد حاجی نور دین 6:45بجے ،جامع مسجد حمام والی مسجد 7:30بجے،جامع مسجد تکیہ شادے شاہ6:30بجے اورجامع مسجد تکیہ بلاقی شاہ میں 6:30بجے ادا ہو گی ۔
لاہور کی جامع مسجد حنیفہ مسلم گنج کاچھوپورہ میں 7:00بجے،جامع مسجد حنیفہ غوثیہ مین بازارکاچھوپورہ 7:00بجے،جامع مسجد سیدنا بلال نواب کالونی مصری شاہ7:00بجے ،جامع لال مسجد شاہ عالمی 7:15بجے،جامع مسجد حنیفہ غوثیہ سکیم نمبر2 وسن پورہ 7:00بجے،جامع مسجد دربار حضرت ایشاں صاحب 7:30بجے ،جامع مسجد دربار درس بڑے میاں 7:00بجے اور جامع مسجد خراسیاں لوہاری میں6:30بجے عید کی نماز پڑھی جائے گی۔
داتا دربار،بادشاہی مسجد، اور دربار حضرت شاہ جمال میں خواتین کیلئے عید الفطرکی نماز کی ادائیگی کا الگ سے انتظام ہو گا۔