لاہور( نئی تازہ رپورٹ) لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ ( پارٹ 1، پارٹ 2) کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے امتحانات لاہوربورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سینڈری ایجوکیشن ( BISE ) کے زیر انتظام ہوں گے۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 ( 12 ویں جماعت ) کے امتحانات 19 اپریل سے شروع ہو کر 6 مئی 2024 تک جاری رہیں گے۔ لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 ( 11 ویں جماعت ) کے امتحانات کا آغاز7 مئی 2024 سے ہو گا۔
بورڈ حکام کے مطابق انگریزی لازمی، اردو لازمی، اسلامک ایجوکیشن لازمی، پاکستان اسٹڈیز لازمی،ترجمۃ القرآن، پنجابی، اسلامک اسٹڈیز اختیاری، ریاضی، فزکس، بیالوجی، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس کے امتحانات دو گروپس ( صبح اور شام کی شفٹ) میں ہوں گے۔
انٹرمیڈیٹ ( پارٹ 1، پارٹ 2) پہلے سالانہ امتحان 2024 کی ڈیٹ شیٹ
امیدواروں کو رول نمبر سلپ کے ذریعے ان کی شفٹ کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔ صبح کے سیشن کا آغاز 8 بجکر 30 منٹ پر ہو گا، جبکہ شام کے سیشن کے پیپر دن ڈیڑھ بجے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
لاہور بورڈ کے مطابق کسی طرح کی مقامی یا عام تعطیل کا امتحانات کے شیڈول ( ڈیٹ شیٹ) پر اثر نہیں ہو گا اور امتحانات جاری کی گئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔