اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) نےایسوسی ایٹ ڈگری بی اے، بی کام، (B.A, B.Com)، بی بی اے، بی ایڈ BBA، B.Ed، اور بی ایس BS پروگراموں کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
موسم خزاں 2023 کے سمسٹر میں پیش کیے جانے والے ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی ایس پروگراموں کے لیے امتحانات کا آغاز 23 اپریل 2024 سے ہو گا
ملک بھر میں شروع ہونے والے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ نیچے دی گئی ہے، جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے، یونیورسٹی ذرائع کے مطابق طلباء کی رول نمبر سلپس CMS پورٹلز پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :عیدالفطر 2024 کی تعطیلات کے اعلان میں کیا غلط ہے
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے شعبہ امتحانات کو امتحانی عمل کے دوران شفافیت یقینی بنایا جائے اور طلباء کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق ملک بھر میں امتحانی مراکز طلباء کے قریبی علاقوں میں قائم کیے جا رہے ہیں۔ امتحانات کے دوران خصوصی ٹیمیں امتحانی مراکزکے غیر اعلانیہ دورے کریں گی۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) کے حکام نے بتایا کہ سمسٹر بہار 2024 کے دوسرے مرحلے میں داخلے کے خواہش مند طلبا 15 اپریل 2024 تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔
ڈیٹ شیٹ خزاں 2023
واضح رہے کہ اس مرحلے میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (BA/BCom)، BBA، BS، ٹیچرز کے تربیتی پروگرام (1.5، 2.5، اور 4 سالہ B.Ed پروگرام)، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔ ان پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرموجود ہیں۔
انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھنے والے طلبا علاقائی دفاتر میں داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔