نیوزی لینڈ کرکٹ نے مائیکل بریسویل کو پاکستان کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی T20I سیریز کے لیے کپتان نامزد کر دیا ہے۔ اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے لیے مشہور بریسویل گزشتہ سال مارچ سے بین الاقوامی کرکٹ سےباہر تھے۔ تاہم وہ حال ہی میں زخموں سے صحت یاب ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔ ان کی بطور کپتان نامزدگی کرکٹ کے حلقوں کے لیے خلاف توقع ہے۔
نڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروفیت کی وجہ سے اسٹار کھلاڑی کین ولیمسن اور مچل سینٹنرنیوزی لینڈ کو پاکستان کے دورے میں دستیاب نہیں ہیں۔ پاکستان میں سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے، اور اسے جون میں شیڈول آئی سی سی ICC مینز ٹی ٹوئنٹی T20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
آئی پی ایل میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن اور دیگر اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔
نیوزی لینڈ کی نوجوان ٹیم کی طرف سے ہارڈ ہٹنگ اوپنر فن ایلن، تجربہ کار آل راؤنڈر جمی نیشم، اور تجربہ کار اسپنر ایش سوڈھی سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کی توقع ہے ۔ جبکہ کین ولیمسن کی مسلسل شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے شائقین کو حیران کریں گے ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام اور مختصر تعارف
مائیکل بریسویل (کپتان): انجری کے باعث طویل وقفے کے بعد کپتان کی حیثیت سے واپسی ہوئی ہے
فن ایلن: ایک ہونہار اوپنر جو اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور ہیں۔
مارک چیپ مین: ایک ورسٹائل مڈل آرڈر بلے باز۔
جوش کلارکسن: پاور ہٹنگ کے لیے مشہورہیں۔
جیکب ڈفی: ایک عمدہ بائولر
ڈین فاکس کرافٹ: ایک قابل اعتماد مڈل آرڈر بلے باز۔
بین لسٹر: ایک تیز گیند باز، جع کسی بھی بلے باز کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
کول میک کونچی: ایک آل راؤنڈر، جس سے ٹیم کو کافی توقعات ہیں۔
ایڈم ملن: بین الاقوامی تجربہ رکھنے والےفاسٹ بائولر۔
جمی نیشم:سب کے جانے پہچانے تجربہ کار آل راؤنڈر۔
ول او رورک: ایک نوجوان کھلاڑی جو پنی صلاحیتیں دکھا سکتے ہیں۔
ٹم رابنسن: ٹاپ آرڈر بلے باز ۔
بین سیئرز: ایک ذہین کھلاڑی، جو موقع کی مناسبت سے کھیلنا جانتے ہیں۔
ٹم سیفرٹ: ایک وکٹ کیپر بلے باز۔
ایش سودھی: تجربہ کار اسپنر، کسی بھی وقت وکٹ لے کر ٹیم کو کھیل میں واپس لا سکتے ہیں ۔