راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی معروف کمنٹیٹر علی یونس کی منگنی ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں انجام پائی، جس میں دونوں خاندانوں کے لوگ شریک تھے۔ منگنی کی تقریب میں علی یونس کے بڑے بھائی سابق کپتان وقار یونس بھی موجود تھے۔
دونوں خاندانوں نے منگنی کی تقریب کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا، تاہم سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد خبر سامنے آئی۔
31 سالہ کرکٹرعالیہ ریاض 62 ایک روزہ میچزاور 83 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ اور وہ ٹیم کی ایک عمدہ آل رائونڈرسمجھی جاتی ہیں ۔