اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ ) حکومت نے یکم اپریل 2024 سے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 44 پیسے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا، گھریلو سلنڈر 76 روپے سستا ہوگیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 250 روپے 34 پیسے ہو گئی اس طرح ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 76 روپے سستا ہوگیا، 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2954 روپے مقررکی گئی ہے،مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3030 روپے کا تھا۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمت اپریل کے مہینے کیلئے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت بڑھانے کا اعلان کیا ہے، یکم اپریل 2024 سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے ، اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 289 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کی چھٹیوں اور ملازمین کے الاؤنس بارے نوٹیفکیشنزکی حقیقت سامنے آگئی
حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کر دی ہے، نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق پیر یکم اپریل سے ہو گیا۔