اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا جبکہ وزارت خزانہ نےعید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 15 فیصد بونس دینے کی اطلاعات کی تردید کی ہے ۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے منگل 9 اپریل سے جمعہ 12 اپریل تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تاہم وزارت داخلہ نے ان اطلاعات کو غلط قراردیا ہے ۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
اس دوران عیدالفطر کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے 15 فیصد عید الاؤنس دینے کا ایک نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا،وزارت خزانہ نے ایسی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔