لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب میں یکم اپریل 2024 کو ایسٹرکے سلسلہ میں مسیحی برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تعطیل بارے فیصلہ پنجاب کابینہ نے 26 مارچ 2024 کو کیا، جبکہ 27 مارچ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیریکم اپریل 2024 کو صوبہ بھر میں صرف مسیحی برادری کے لیے ایسٹر کے بعد کے دن عام تعطیل ہوگی۔
پنجاب میں مسیحی برادری نے عام تعطیل کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔