راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) اڈیالہ جیل میں بند قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقاتوں پرعائد 15 روزہ پابندی ختم کر دی گئی۔
پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث 12 مارچ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتے کیلئے پابندی عائد کی تھی جسے جمعرات کو ختم کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پابندی کے خاتمے کر دی ہے . جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق تمام قیدی اب طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ملاقاتیوں سے مل سکیں گے۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل سی ٹی ڈی اور پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی تے ہوئے اور کچھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا ج کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں، جبکہ جیل حکام کو دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئی تھیں۔ جس کے بعد اڈیال سمیت پنجاب کی دیگر جیلوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔