لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایک کلو واٹ (1000 واٹ) کے 50 ہزار سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ سکیم کے تحت کم بجلی استعمال کرمے والے گھریلو صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم کی سہولت فراہم کی جائے گی جس میں سولر پلیٹ، انورٹر، بیٹری اور دیگر آلات شامل ہوں گے۔ صارفین کو مکمل سولر سسٹم کی فراہمی قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی۔
معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے روشن گھرانہ سکیم کے تحت سولر سسٹم کی فراہمی کے پہلے مرحلےمیں 12.6 ارب روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔