اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ)عید الفطر 2024 کے موقع پرفیڈرل بورڈ کے تحت جاری میٹرک امتحانات( پارٹ1، پارٹ2) میں آٹھ چھٹیاں ہوں گی۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کا آغاز 26 مارچ سے ہورہا ہے، میٹرک پارٹ 2( 10 ویں جماعت) کا پہلا پیپر منگل 26 مارچ کوہوگا جبکہ میٹرک پارٹ 1( 9 ویں جماعت) کا پہلا پیپر بدھ 27 مارچ کو ہوگا۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق میٹرک امتحانات کے دوران عید کی چھٹیوں کے لیے 8 دن کا وقفہ ہو گا، ہفتہ 6 اپریل کو ہونے والے پیپر کے بعد پیر15 اپریل کو اگلا پیپر ہو گا ۔
اگرچہ ڈیٹ شیٹ میں آٹھ دن کا وقفہ دکھایا گیا ہے لیکن عملی لحاظ سے پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے طلبا کو نو، نو چھٹیاں میسر آئیں گی کیونکہ پارٹ ٹو کے طلبا عید سے پہلے اپنا آخری پیپرجمعہ 5 اپریل کو دیں گے اور ان کا اگلا پیپر 15 اپریل کو ہو گا۔ اسی طرح پارٹ ٹو کا عید سے پہلے آخری پیپر ہفتہ 6 اپریل کو اور پھر اگلا پیپرعید کے بعد منگل 16 اپریل کو ہو گا۔
اس طرح میٹرک کے طلبا کو امتحانات کے دوران عید منانے اور باقی پیپرز کے لیے کافی چٹھیاں میسر آئیں گی۔