لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور معروف سفارتکار شہریار خان لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 89 برس تھی۔
اطلاعات کے مطابق شہریار خان کافی عرصے سے علیل تھے ان کی طبیعت ہفتے کی صبح ساڑھے 4 بجے اچانک خراب ہوگئی، جس کے بعد طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
شہریارایم خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر، 2 مرتبہ چیئرمین پی سی بی اور ملک کے سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہریار خان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
شہریار ایم خان 29مارچ 1934ءکو لکھنؤ( بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم انگلینڈ سے حاصل کی۔ قیام پاکستان کے بعد کے بعد شہریار خان کا خاندان ہجرت کرکے کراچی پاکستان آ گیا ۔
مرحوم کی عمر 89 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے شامل ہیں۔