سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کرنے کی تجویز دیدی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں وقار یونس نے تجویز دی کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں، انہون نے لکھا کہ پی ایس ایل، 2025 ایڈیشن میں کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے۔
وقار یونس نے اس مرتبہ گزشتہ برس کی طرح پی ایس ایل میچز کے دوران ویمنز ٹیم کے 3 نمائشی میچ نہ کرانے پر بھی سوال اٹھایا۔
وقار یونس نےپی ایس ایل کے دوران اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ کی بھی تجویز پیش کی ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 2024 ایڈیشن میں 6 ٹیموں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،اسلام اباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نےشرکت کی۔