لاہور( نئی تازہ رپورٹ) موسم گرما 2024 کے آغاز سے قبل پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 سے 15 کلو واٹ صلاحیت کے سولر سسٹم ایک سے دو لاکھ روپے تک سستے ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان کے دوران مارکیٹ ریٹس میں نمایاں کمی ہو ئی ہے اور7 کلو واٹ سسٹم کی لاگت ایک لاکھ روپے کم ہو کر 8 لاکھ 25 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 کلو واٹ کے سسٹم کی لاگت 11 لاکھ 25 ہزارتک آگئی ہے ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 12 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت میں دو لاکھ روپے تک کی کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 14 لاکھ روپے ہو گئی ہے، جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم 16 لاکھ روپے میں دستیاب ہے ۔
واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے گزشتہ ماہ سولر پینلزسسٹم کی قیمتوں میں 75 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
سولر پینلز کی حالیہ قیمتیں
7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت گزشتہ ماہ 9 لاکھ 20 ہزار روپے سے زیادہ تھی۔ 10 کلو واٹ کے سولر پینل سسٹم کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار روپے تھی۔ اسی طرح 12 کلو واٹ سسٹم 16 لاکھ روپے اور 15 کلو واٹ سسٹم 18 لاکھ روپے میں مل رہا تھا۔