لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب میں طلبا کو 20 ہزار موٹربائیکس کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت اورپنجاب بینک نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ سٹوڈنٹس بائیک کی سہولت کے لیے رجسٹریشن کا جلد آغازہوگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ ٹرانسپورٹ اوربینک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر طلباءکے لئے مجوزہ الیکٹرک اور پٹرول بائیکس کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بائیکس کے نرخ کے بارے میں دریافت کیا اور کوالٹی چیک کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بائیک کے لئے طلباء کی رجسٹریشن کا آغاز جلد از جلد کیا جائے گا۔ بائیک پراجیکٹ کے تحت طلبا کو 19 ہزار پٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ بنک آف پنجاب کے اشتراک سے طلبا کو آسان اقساط پر بائیکس کی فراہمی پر سود حکومت ادا کرے گی۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعلیم،آپ کی سواری،میری ذمہ داری۔
انہوں نےلکھا کہ تعلیمی درسگاہوں میں آنے جانے کے لیے پنجاب کے طلباء اور طالبات کو سٹوڈنٹس بائیک کی سہولت کے لیے رجسٹریشن کا جلد آغازہوگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انشاءاللّہ مئی کے آخر میں میرے بچوں کو بائیکس فراہم کر دی جائیں گی ۔