پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالرکے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالرکے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی آخری قسط کے لیے اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب رہئ جس کے بعد سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے ،معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
سٹاف لیول معاہدہ کی حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کیطتف سے دی جائے گی۔
بیان کے مطابق پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ مکمل ہو جائے گا۔
اعلامیے میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ پہلے جائزے کے بعد کے مہینوں میں پاکستان کی معاشی اور مالی حالت میں بہتری ہوئی۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی نئی حکومت نے پروگرام پر عمل درآمد جاری رکھنے کا کہا ہے۔