اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر وے پولیس (NHMP) کی جانب سے 2300 سے زائد آسامیوں پربھرتی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کی طرف سے وردی اور بغیر وردی آسامیوں کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کا طریقہ اور آخری تاریخ کے بارے میں تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر وے پولیس میں بھرتیوں کے لیے جاری اشتہار میں گریڈ 7 سے 15 تک کی 2331 آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جن میں جونیئر پٹرولنگ آفیسر کی سب سے زیادہ 2100 آسامیا ں شامل ہیں۔
تمام آسامیوں کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ 2024 ہے۔
درخواست فارم نیشنل جابز پورٹل / ویب سائٹ https://njp.gov.pk پر آن لائن جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جبکہ آسامیوں سے متعلق دیگر تفصیلات بھی اس پورٹل پر دستیاب ہیں۔
اشتہارمیں دی گئی آسامیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
جونیئر پٹرولنگ آفیسر (2100 آسامیا ں) – گریڈ 7
اسسٹنٹ (4 آسامیا ں) – گریڈ 15
سٹینوٹائپسٹ (35 آسامیاں) – گریڈ 14
فوٹوگرافر (46 آسامیاں) – گریڈ 13
اپر ڈویژن کلرک (UDC) (31 آسامیاں) – گریڈ 13
فیلڈ اسسٹنٹ (1 آسامی) – گریڈ 11
لوئر ڈویژن کلرک (LDC) (77 آسامیاں) – گریڈ 11
پیرا میڈیکل سٹاف (37 آسامیاں) – گریڈ 7
این ایچ ایم پی کی طرف سے جاب کے لیے اپلائی کرنے اور فارم جمع کرانے کا مکمل طریقہ اس ویڈیو میں بیان کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ ہے ۔ تاہم ایم پی ایچ پی کی جانب سے تاریخ میں کسی تبدیلی کے اعلان یا کسی بھی اپ ڈیٹ کے بارے میں نئی تازہ ڈاٹ کام پرقارئین کو اگاہ کر دیا جائے گا۔