اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سوئی سدرن کےبعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے بھی پھر سے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔
اطلاعات کے مطابق ایس این جی پی ایل نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔
سوئی ناردرن کی طرف سے گیس کی قیمت ماضی کی تاریخ یکم جولائی سےبڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ نئی اوسط گیس قیمت 4446.89 روپے مقررکی جائے۔
سوئی سدرن کا گیس مزید مہنگی کرنےکا فیصلہ، اوگرا میں درخواست جمع کرادی
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 189 ارب 18کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔
سوئی ناردرن کی درخواست پراوگرا 25مارچ کولاہور میں اور27مارچ کو پشاور میں سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے بھی اوگرا کے پاس گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے۔
تازہ پیش رفت میں ایس این جی پی ایل نے بھی گیس کی قیمت میں147 فیصد اضافہ کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں اوگرا نے رواں مالی سال 2023-24 کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے گیس ٹیرف میں 35.13 فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے گیس ٹیرف میں 8.57 فیصد اضافے کی اجازت دی تھی۔
اوگرا نے نظرثانی شدہ گیس ٹیرف ماضی کی تاریخوں یکم جنوری سے 30 جون تک نافذ کرنے کی اجازت دی تھی۔ رواں مالی سال میں گیس کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ تھا۔
گیس کی قیمت میں 193 فیصد تک اضافے کا پہلا نوٹیفکیشن یکم نومبر 2023 سے جاری کیا گیا تھا۔
بتایا گیا تھا کہ نئے مجوزہ گیس ٹیرف سے دونوں گیس کمپنیوں کو 98 ارب روپے کا شارٹ فال پورا کرنے میں مدد ملے گی۔