اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی گئی ہے۔
صدرِ مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کی منظوری دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چند روز قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی تھی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس موقع پر شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی تھی۔