وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مداخلت سے پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی کا نام نو فلائی لسٹ سے نکا دیا گیا
پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی عیادت کے سلسلہ میں بیرون ملک جانے کے لیے نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کی اپیل کی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں متعلقہ حکام سے بات کرنے کا کہا تھا، بعد ازاں ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اجازت ملنے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے، اور ان کا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
ملیکہ بخاری کے مطابق ان کی بڑی بہن آسٹریلیا میں شدید بیماری کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔
یاد رہے کہ 9مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دیگر کارکنان سمیت ملیکہ بخاری کو بھی گرفتارکر لیا گیا تھا۔
بعد میں 25 مئی 2023 کو پریس کانفرنس میں ملیکہ بخاری نےپی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی۔