اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پرانتخابات کا شیڈول جاری کردیا ۔ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ 2 اپریل کو2024 ہوگی۔
ای سی پی کے مطابق سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر پولنگ 2 اپریل 2024ء کو ہوگی، ریٹرننگ آفیسرز آج جمعرات کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ کے دوران جمع کرائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 17 مارچ کو شائع ہو گی ، 19 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائےگی۔
ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف21 مارچ تک اپیلیں دائر کی جا سکتی ہیں، جن پر اپیلٹ ٹریبونلز 25 مارچ تک فیصلے سنائیں گے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 26 مارچ کو اویزاں ہوگی جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 27 مارچ تک واپس لے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا تنقید، مسلم لیگ ن نے مریم اکرام سے اسمبلی نشست واپس لے لی
سینیٹ کی 52 نشستوں کی میعاد 12 مارچ کو مکمل ہو چکی ہے ، پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں 2 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔