اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے رمضان المبارک 2024 کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یوٹیلیٹی سٹورز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے خریداری ممکن بنانے کی خاطر یوٹیلیٹی سٹورز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کے ذرائع کے مطابق نئے اوقات پر عملدرآمد کے لیے زونل اور جنرل منیجرز کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کی ہدایت کی تھی، یوٹیلیٹی سٹورزکے ملازمین کو ماہ رمضان میں یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس بھی ملے گا ،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو یہ الائونس چاند رات تک دیا جائےگا۔